منہاج ماڈل سکول شاندار ماضی اور روشن مستقبل کا حامل ادارہ ہے

مورخہ: 13 مارچ 2012ء

میرپور( ) منہاج القرآن ماڈل سکول میرپورمیں جماعت دہم کے طلبہ و طالبات کیلئے الگ الگ الودعی تقریبات منعقد کی گئیں جن میں طلبہ و طالبات نے ہلکے پھلکے تفریحی پروگرام پیش کیے۔ اس موقع پر پرنسپل ادارہ حافظ احسان الحق اور پرنسپل گرلز ونگ محترمہ صفیہ امتیاز نے طلبہ و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں اپنی تمام تر توجہ پڑھائی پر مرکوز رکھنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ و طالبات نماز کی پابندی، قرآن پاک کی تلاوت اور درود و سلام کی کثرت کو اپنی زندگی کا معمول بنائیں، اپنے والدین، اساتذہ اور بزرگوں کے ادب کو اپنا شعار بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ماڈل سکول شاندار ماضی اور روشن مستقبل کا حامل ادارہ ہے جس کے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد زندگی کے مختلف شعبہ جات میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے طلبہ و طالبات کو منہاج القرآن کا سفیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی امن و سلامتی کیلئے کی جانے والی کوششوں کا عملی حصہ بن کر ملک و ملت کو ترقی کی بلندیوں کی طرف گامزن کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top