نعیم عالم بٹ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی لائف ممبر شپ حاصل کر لی

مورخہ: 13 مارچ 2012ء

دی ہیگ( ہالینڈ) کی ممتاز کاروباری شخصیت، گولڈن ٹریولز کے مالک نعیم عالم بٹ نے مقامی اور عالمی سطح پر منہاج القرآن کی خدما ت کو سراہتے ہوئے باقاعدہ طور پر مورخہ 13 مارچ 2012ء کو تحریک منہاج القرآن کی لائف ممبر شپ حاصل کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور اسے اپنے لئے اعزاز قراردیا۔

نعیم عالم بٹ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت پہلے منہاج القرآن کے ساتھ وابستہ ہو جانا چاہیئے تھا کیونکہ منہاج القرآن جس طرح دین اسلام کی خدمت کر رہی ہے اور امت مسلمہ میں عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اجاگر کرتے ہوئے دنیا میں امن، محبت اور رواداری کا پیغام عام کر رہی ہے وہ بے مثال ہے ۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی علمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ ان کی لائف ممبر شپ حاصل کرنے کی تقریب میں منہاج القرآن دی ہیگ کے امام وخطیب علامہ محمد اصغر قادری اور منہاج القرآن کے صدر چودھری خالد محمود موجود تھے۔ اس دوران منہاج القرآ ن دی ہیگ کی ایگزیکٹو باڈی نے نعیم عالم بٹ کو تحریک منہاج القرآن میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی۔

رپورٹ: امانت علی چوہان

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top