منہاج القرآن انٹرنیشنل ٹوکیو جاپان کے زیرانتظام عظیم الشان جشن ولادت مصطفیٰ (ص)
منہاج القرآن انٹرنیشنل ٹوکیوجاپان کے زیر انتظام عظیم الشان محفل میلاد ٹوکیو کے ایک بڑے ہال میں مورخہ 16 مارچ 2012 ء کو انعقاد پذیر ہوئی جس کی صدارت محمد سلیم خان (سابقہ صدر منہاج القرآن جاپان) جبکہ مہمان خصوصی صالح خان افغانی صدرN.P.O تھے۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاجدار کائنات نے سفر طائف سے لے کر فتح مکہ تک کاسفر کیا جس میں آپ کی ساری زندگی ہر کسی کے لئے رحمت تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جمادات، نباتات، حیوانات غرض پوری کائنات کے ہر عالم کے لئے رحمت بن کر تشریف لائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔ علامہ محمد شکیل ثانی نے سرور کون ومکان کے ادب، محبت اور تعلق پر سیر حاصل گفتگو کی۔
رپورٹ: محمد اکرم بارا، ابوبکر صدیق
تبصرہ