منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کے صدر محمد اقبال وڑائچ کے بڑے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت

مورخہ: 18 مارچ 2012ء

ساؤتھ اٹلی(محمد عمران) منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کے صدر محمد اقبال وڑائچ کے بڑے بھائی محمد اعجاز وڑائچ مورخہ 13 مارچ 2012ء کو آبائی گاؤں دلاور پور (گجرات ) میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے وفات پاگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون

محمد اقبال وڑائچ کے بھائی کی وفات پر بانی وسرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، صدر فیڈرل کونسل صاحبزادہ حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینیئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل سمیت منہاج القرآن کے قائدین و مرکزی سیکرٹریٹ کے جملہ سٹاف ممبران، منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری، صدر محمد اعجاز وڑائچ، ناظم محمد بلال اپل، اٹلی کے ناظم ظہیر انجم، منشاد احمد گوندل، قاری غلام رسول، محمد عمران، افضال سیال، مختار قادری، الطاف چیمہ، شعبان حبیب اوردیگر ایگزیکٹو ممبران نے اظہار تعزیت کیا اور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور لواحقین کے لئے صبر کی تلقین کی۔منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کے صدر محمد اقبال وڑائچ سے اظہار تعزیت کے لئے ان کاپاکستان میں موبائل نمبر 00923426315263 ہے اس پر رابطہ کر کے ان سے تعزیت کی جاسکتی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top