منہاج القرآن انٹرنیشنل (آریزو) اٹلی کے زیراہتمام بڑی گیارہویں شریف کی محفل

مورخہ: 11 مارچ 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل (آریزو) اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 11 مارچ 2012ء بروز ہفتہ سیدنا شیخ عبدالقادرجیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت کے نسبت کے حوالہ سے بڑی گیارہویں شریف کی محفل کا اہتمام کیا گیا۔

محفل کی ابتداء قاری محمد ممتاز احمد قادری نے تلاوت کلام پاک سے کی۔ منشاد احمد گوندل، زبیر علی، ظفر اقبال، محمد بشیر، محمد ارشد اور ہارون منشاد نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کیں۔منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ناظم دعوت وتربیت خالد محمود نے محفل میں خصوصی شرکت کی اور حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے ایصال ثواب کے موضوع پر روشنی ڈالی۔ پروگرام میں اجتماعی طور پر درودسلام پڑھا گیا اور ختم غوثیہ کے بعد خصوصی دعا ہوئی۔ اختتام پر شرکاء محفل میں لنگر غوثیہ پیش کیا گیا۔

رپورٹ: محمد عمران

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top