یونیورسٹی آف ویٹرنیری اینڈ انیمل سائنسز لاہور میں MSM کی تنظیم نو

مورخہ: 16 مارچ 2012ء

UVAS میں MSM کی نئی تنظیم کا اعلان کردیا گیا، اس سلسلہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کے بعد آقا دو جہاں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کےپھول نچھاور کیے گئے، جبکہ پروگرام کے مہمان خصوصی ایم ایس ایم کے مرکزی سینئر نائب صدر میاں عرفان آصف تھے۔

تنظیم نو کی اس تقریب میں مسرور احمد کو صدر، محمد عدیل کو جنرل سیکرٹری، محمد عارف کو سیکرٹری انفارمیشن، ارسلان محبوب کو سیکرٹری دعوت وتربیت، عدنان علی کو سیکرٹری ہوسٹلز اور امجد کریم کو ڈپٹی سیکرٹری ہوسٹلز چنا گیا۔

اس موقع پر سٹڈی سرکلر بھی کروایا گیا جس کا موضوع اسلامی اور مغربی تہذیب کا موازنہ اور انسانیت کو درپیش مسائل کا حل تھا۔ تمام ممبران نے بھرپور انداز میں سٹڈی سرکلر میں حصہ لیا اور اپنی اپنی رائے دی۔ اس موقع پر میاں عرفان آصف نے کہا کہ موجودہ صدی اسلام کی صدی ہے جو مساوات اور برابری کی بنیاد پر انسانیت کو درپیش مسائل کا حل دے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top