منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر اہتمام شان اولیاء کانفرنس

مورخہ: 15 مارچ 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر اہتمام مورخہ 15 مارچ 2102ء کو یوکی مسجد البلال میں عظیم الشان شان اولیاء کانفرنس منعقد ہوئی جس میں گرد ونواح سے پاکستانی کمیونٹی اور منہاج القرآن سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد احمد قمر خطیب وامام جامعہ مسجد معصومیہ ایساساکی نے حاصل کی۔ نعت خوانوں نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔ نقابت کے فرائض نعیم خان نے ادا کئے۔ اباراکی کین سے ایک بڑا قافلہ صدف منہاج مصالحتی کونسل محمد انعام الحق کی قیادت میں پہنچا۔ جبکہ گما کین کے صدر محمد اصغر بھنڈر نے بھی اپنے ساتھیوں کے ساتھ پروگرام میں شرکت کی۔

علامہ محمد شکیل ثانی نے حضور غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے مقام ومرتبہ پر سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توجہات کا فیض شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے دورہ انڈیا میں جھلک رہا ہے۔ اللہ رب العزت کو جب اپنے کسی بندے سے محبت ہو جاتی ہے تو وہ جبرئیل علیہ السلام کے ذریعے بندوں کے دلوں میں اپنے ولی کی محبت ڈال دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری انڈیا پہنچے تو لاکھوں عوام کا ہجوم ان کی زیارت کو امڈ آیا۔ ا س میں کوئی شک نہیں کہ وہ اس دور اور صدی کے مجدد ہیں اور شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ سے براہ راست فیض حاصل کر رہے ہیں۔

رپورٹ: محمد فیصل ملک

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top