شیخ الاسلام دورہ انڈیا کے بعد برطانیہ پہنچ گئے

مورخہ: 20 مارچ 2012ء

بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اپنے کامیاب دورہ انڈیا کے بعد 20 مارچ 2012ء کو برطانیہ پہنچ گئے۔ نئی دہلی سے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچنے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے مرکزی قائدین نے شیخ الاسلام کا پروقار استقبال کیا۔ ہیتھرو ایئرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کے مرکزی قائدین میں علامہ محمد افضل سعیدی، داؤد حسین مشہدی، شاہد مرسلین، حافظ نذیر احمد خاں، علامہ محمد صادق قریشی، حاجی عبدالغفور، سہیل بٹ اور دیگر بھی استقبالی وفد میں شامل تھے۔ اس موقع پر شیخ الاسلام کو گلدستے پیش کیے گئے۔

ایئرپورٹ پر شیخ الاسلام نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورہ انڈیا انتہائی کامیاب رہا ہے۔ مسلمانان انڈیا کے دل محبت الٰہی اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سرشار ہیں۔ دینی اجتماعات میں ان کی شرکت دیدنی تھی۔ گجرات، حیدرآباد، ممبئی، نئی دہلی سمیت بھارت کے مختلف شہروں میں منہاج القرآن کے زیراہتمام منعقدہ اجتماعات کا اہتمام بڑے سٹیڈیمز اور کھلے میدانوں میں ہونے کے باوجود لوگوں کے لیے جگہ کم پڑ گئی۔ ایک ایک پروگرام میں لاکھوں کا مجمع موجود تھا۔

آپ نے بتایا کہ دورے کے دوران سرکاری مہمان کا درجہ حاصل رہا، جبکہ سیکیورٹی سمیت پروگراموں کے انعقاد کے لیے اعلیٰ ترین انتظامات دیکھنے کو ملے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ بعض لوگوں کو میرا اور منہاج القرآن کا بھارتی عوام کے دلوں کو فتح کرنے کا عمل ناگوار گزرا لیکن وہ انھیں صرف اتنا باور کروانا چاہتے ہیں کہ اکیسویں صدی کا نوجوان علم دلیل کے زور پر مانتا ہے اب محض نعروں اور فتووں کی بنیاد پر تبلیغ و اشاعت دین کا فریضہ سرانجام دینا مشکل اور ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ علماء و مشائخ کو دینی علوم عام کرنے کے لیے جدید طرز تعلیم کو سمجھنا اور پرکھنا ہو گا۔

بعد ازاں شیخ الاسلام ایئرپورٹ سے گاڑیوں کے قافلے کی شکل میں منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کے مرکزی دفتر پہنچے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top