تحریک منہاج القرآن چنیوٹ کے زیراہتمام میلاد سیمینار

مورخہ: 11 مارچ 2012ء

تحریک منہاج القرآن چنیوٹ کے زیراہتمام میلاد سیمینار کا انعقاد گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 14 تحصیل و دسٹرکٹ چنیوٹ میں کیا گیا جس میں خصوصی شرکت علامہ نورالزمان نوری نے کی۔ دیگر مہمانان گرامی میں ڈاکٹر محفوظ احمد، علامہ محمد افضل کانجو، عبدالرزاق مونا اور تحریک منہاج القرآن چنیوٹ کے دیگر عہدیداران نے بھی بھرپور شرکت کی، جبکہ علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد آقا علیہ الصلوۃ والسلام کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔ تقریب سے علامہ نورالزمان نوری اور دیگر نے خطاب بھی کیا۔

پروگرام کا اختتام آقا علیہ الصلوۃ والسلام کے حضور درودوسلام اور دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top