منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیر اہتمام محفل ذکر ونعت

مورخہ: 25 مارچ 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریاکے زیر اہتمام مورخہ 25 مارچ 2012ء بروز اتوار کو ملک خلیل اور ان کے اہل خانہ اور حاجی فضل حسین اور ان کی فیملی کے عمرہ پر جانے کے اعزاز میں محفل ذکر ونعت منعقد ہوئی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز محمد نعیم رضا نے تلاوت کلام پاک سے کیا، منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے امیر حفیظ اللہ قادری نے قصیدہ بردہ شریف پڑھا، محمد خلیل، زوہیب، ملک خلیل، حاجی اکبر علی اور شہریار خان نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔ نقابت کے فرائض حفیظ اللہ قادری نے ادا کئے۔منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم نے تمام حاضرین کا محفل ذکر ونعت میں شرکت کرنے پرشکریہ ادا کیااور عمرہ پر جانے والے احباب کو مبارکباد پیش کی۔

نماز مغرب کے بعد حفیظ اللہ قادری نے ختم شریف پڑھا اور اجتماعی دعا میں پاکستان کی ترقی، سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعا کی اور عمرہ پر جانے والوں کی عمرہ کی قبولیت کی دعا کی۔ اختتام پر منہاج القرآن کی جانب سے شرکائے محفل کو پرتکلف ڈنر پیش کیا گیا۔

رپورٹ: محمد اکرم باجوہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top