منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر اہتمام مرکز دیوبند میں درس عرفان القرآن
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر انتظام مسجد ICHINOMIA مرکز دیوبند جاپان میں درس عرفان القرآن کا انتظام کیاگیا جس میں انتظامیہ کی طرف سے پابندی لگائی گئی تھی کہ صرف قرآن سے خطاب ہوگا۔
علامہ محمد شکیل ثانی نے سورۃ بقرہ کی آیت نمبر 3 کو موضوع بنایا اور انتہائی شاندار اور مدلل انداز میں گفتگو کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کے بغیر ایمان نہیں ملتا اگر عقیدے سے محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نکال دیا جائے تو اسلام ہی مکمل نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہر جسم کے لئے روح ہوتی ہے اسی طرح نماز، روزہ، حج، تبلیغ، چلے، واعظ، مدرسے یہ سب دین اسلام کا جسم ہیں جبکہ محبت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، اد ب مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور تعظیم مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دین اسلام کی روح ہیں۔ جس طرح جسم روح کے بغیر مردہ ہے اسی طرح اسلام بھی محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بغیر مردہ جسم کی مانند ہے۔
علامہ محمد شکیل ثانی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تجدیدی خدمات پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جاپان میں رہتے ہوئے سب مسلمان گروہ بندی ختم کر کے اسلام کے لئے کام کریں، اپنے اپنے مسلک کی تبلیغ کی بجائے اسلام کے روشن خیالات تک رسائی حاصل کریں۔ منہاج القرآن ناگویا کے کثیر ساتھی اس پروگرام میں شریک ہوئے۔ پروگرام کے اختتام پر لنگر کا انتظام کیا گیا۔
رپورٹ: حافظ عبدالمصطفیٰ شاہین
تبصرہ