علامہ عبدالستار سراج کی مرکزی سیکرٹریٹ آمد اور ناظم امور خارجہ سے ملاقات

مورخہ: 15 مارچ 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے ڈائریکٹر علامہ عبدالستار سراج نے مورخہ15مارچ 2012 ء کو مرکزی سیکرٹریٹ کا دور ہ کیا اور ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل سے ملاقا ت کی۔

علامہ عبدالستار سراج نے ناظم امور خارجہ کو ڈنمارک میں مشن کے فروغ کے لئے کی جانے والی کاوشوں سے آگاہ کیا اور ڈنمارک میں موجود اسلامک سنٹرز میں منہاجینز کی ذمہ داریوں کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ علامہ عبدالستار سراج نے بتایا کہ ڈنمارک تنظیم نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف دیئے جانے والے فتوی کی سمری کا ڈینش زبان میں ترجمہ کرالیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تنظیم شیخ الاسلام کی دیگر کتب بالخصوص عرفان القرآن کے ترجمہ کو ڈینش زبان میں کروانے کی پلاننگ کر رہی ہے اور چند ایک پر کام شروع ہو گیا ہے۔ ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل نے علامہ عبدالستار سراج کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکبا دپیش کی اور کہا کہ آپ بیرون ملک میں شیخ الاسلام اورمرکز کے نمائندے ہیں لہذا اپنے قول وفعل سے یہ ثابت کریں کہ آپ کے کردار سے متاثر ہو کر لوگ مشن کی طرف راغب ہوں۔ اپنے آپ کو تنظیمی جھگڑوں، گروہ بندیوں سے دور رکھیں اور منہاج القرآن کے رفقاء واراکین اور وابستگان کی اخلاقی وروحانی تربیت کے لئے منظم لائحہ عمل ترتیب دیں۔

رپورٹ: محمد وسیم افضل

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top