منہاج ایجوکیشن سنٹر اوسلو میں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد و انعامات کی خصوصی تیاریاں

مورخہ: 17 مارچ 2012ء

منہاج ایجوکیشن سنٹر اوسلو میں مورخہ17 مارچ 2012ء سے سالانہ پروگرام جلسہ تقسیم اسناد، انعامات کی خصوصی تیاری کا آغاز کیا گیا۔ اس میں طلباء کے لئے تلاوت، نعت اور تقاریر کی کلاسز کا آغاز کیا گیاجس میں بچوں نے ذوق وشوق، محنت اور لگن کے ساتھ حصہ لیا۔

منہاج ایجوکیشن سنٹر اوسلو کے طلباء کے لئے قصیدہ بردہ شریف، قومی ترانہ، ملی نغمے اور پاکستانی تاریخ کے اوپر کوئز کی تیاری کا بہترین اہتمام کیا گیا۔ تلاوت کی تیاری کے لئے مشہور ومعروف قاری عبدالرحمن نے اپنی خدمات سرانجام دیں۔ اس کے ساتھ نعت اور قصیدہ بردہ شریف کی تیاری حافظ محمد اسلم حق ( چیف کنٹرولر منہاج ایجوکیشن سنٹر) نے اپنے ذمہ لی۔ اردو، نوشک، انگلش تقاریر اورکوئزکی تیاری حافظ صداقت علی (پرنسپل منہاج ایجوکیشن سنٹر) نے اپنے ذمہ لی۔ قومی ترانہ اور ملی نغموں کی تیاری خواتین اساتذہ نے کرائی۔ آخر میں پرنسپل منہاج ایجوکیشن سنٹر اوسلو علامہ حافظ صداقت علی قادری اورحافظ محمد اسلم حق چیف کنٹرولر نے تمام اساتذہ کرام کا شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ: عقیل قادر

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top