نظامت تربیت کے زیراہتمام منہاج ماڈل سکول مریدوالا میں ٹیچرز ٹریننگ کیمپ

نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام منہاج ماڈل سکول مرید والا میں ٹیچرز ٹریننگ کیمپ منعقد ہوا۔ یہ تربیتی کیمپ دو دنوں (28 اور 29 مارچ 2012ء) پر مشتمل تھا۔ اس تربیتی کیمپ میں معلم کے فرائض علامہ محمد شریف کمالوی نے سرانجام دیے۔ جنہوں نے بڑے احسن انداز میں پورے تدریسی سٹاف کو تدریسی فارمولا اور حکمت علمیوں سے آگاہ کیا۔ تربیتی کیمپ میں آئیں دین سیکھیں کورس کو ہی نصاب کے طور پر رکھا گیا اور زیادہ توجہ طریقہ تدریس پر دی گئی۔ کیمپ میں پرنسپل سکول ھذا محمد احسن ریاض کے علاوہ 20 افراد پرمشتمل سٹاف نے شرکت کی۔

کیمپ کے اوقات 9am تا 5pm تھے جس میں مختلف سرگرمیاں کروائی گئیں۔ مختلف تدریسی معاونات کو بھی استعمال کیا گیا۔ روزانہ کلاس کے اختتام پر شیخ الاسلام کا خطاب بھی سنایا جاتا۔ آخر پر شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم پہلے کے نسبت زیادہ اچھے طریقے سے تدریس کر سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ہم سکول میں تدریس کے ساتھ ساتھ اپنے علاقہ جات میں آئیں دین سیکھیں کورس کی تدریس بھی کریں گے۔

اس پروقار تربیتی کیمپ کے اختتام پر تمام امت مسلمہ کی امن وآشتی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازی عمر اور صحت وسلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

رپورٹ : عظمت فرید جوئیہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top