کاروائی اجلاس صوبائی ایگزیکٹو کونسل (پنجاب)
تحریک منہاج القرآن پنجاب کی ایگزیکٹو کونسل کا ماہانہ اجلاس مورخہ 10 اپریل 2012ء بروز منگل بوقت صبح 10:00مرکز ی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن میں منعقد ہوا ۔ اجلاس کی صدارت احمد نواز انجم امیر پنجاب نے کی ۔جبکہ شیخ زاہد فیاض سینیئر نائب ناظم اعلی نے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی ۔ تلاوت قرآن پاک اور ہدیہ درود بحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اجلاس کا آغاز ہوا ۔ تمام احباب کو اجلا س میں تشریف لانے پر خوش آمدید کہا گیا ۔
سب سے پہلے تحریک کے قابل فخر سپوت چوہدری محمد اسماعیل سندھو کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی جو کہ گزشتہ ماہ اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔
ایجنڈہ پر باقاعدہ ڈسکشن سے قبل تمام صوبائی عہدیداران کو کامیاب بیداری شعور ورکرز کنونشن جو کہ صوبہ پنجاب میں 196 تحصیلی و یوسی مقامات پر ہوئے ، مبارکباد پیش کی گئی ۔ ایجنڈہ میں سابقہ اجلاس میں کئے گئے فیصلہ جات اور ان پر عمل درآ مد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور درج ذیل فیصلہ جات کئے گئے ۔
- تحصیلی و یوسی ناظمین ممبر شپ و ناظمین مالیات کے تربیتی کیمپس رواں ماہ بھی جاری رہیں گے ۔
- سالانہ اہداف پورے کرنے والی تحصیلی تنظیمات کو اعتکاف 2012میں اعزازات دیئے جائیں گے ۔
- تمام صوبائی عہدیداران روزانہ کم از کم 500 مرتبہ اور ماہانہ کم از کم 15,000 ہزار مرتبہ درود پا ک کا وظیفہ کریں گے اور پڑھا گیا درود پاک اجتماعی طور پر ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پروگرام میں جمع کروایا جائے گا ۔
- ماہ مارچ 2012کے دوران مجموعی کارکردگی کے اعتبار سے اول پوزشن حاصل کرنے پر جمعہ خان کو مبارک باد پیش کی گئی اور MAN OF THE MONTH قرار دیا گیا۔
شیخ زاہد فیاض سینیئر نائب ناظم اعلیٰ نے بھی صوبائی تنظیم کو کامیاب بیداری شعور ورکرز کنونشن کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور مختلف امور پر ہدایات سے نوازا۔ اعتکاف 2012 کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس کی تیاری شروع کردی جائے اور اسے کامیاب کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں ۔
اجلاس کا اختتام دعائے خیر سے ہوا ۔
صوبائی ایگزیکٹو کونسل کا آئندہ اجلا س انشاء اللہ 6مئی 2012ہو گا۔
سید توقیر الحسن گیلانی
ناظم TMQپنجاب
تبصرہ