منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم کے زیراہتمام سیاچن کے فوجیوں کے لیے قرآن خوانی

مانکیالہ مسلم (نامہ نگار) منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم کے زیراہتمام گزشتہ دنوں سیاچن میں برفانی تودے تلے دبے ہوئے فوجی بھائیوں کے لیے خصوصی قرآن خوانی کی تقریب ہوئی۔ اسلامک سنٹر کے طلبہ و طالبات نے قرآن خوانی کے بعد محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد بھی کیا۔

منہاج القرآن اسلامک سنٹر کے ڈائریکٹر حضرت علامہ پروفیسر محمد طاہر علوی (فاضل منہاج انٹرنیشنل یونیورسٹی) نے طلبہ اور ان کے والدین سے فلسفہ شہادت پر خصوصی خطاب کیا اور اس عظیم سانحہ پر شہداء وطن کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اللہ کی بارگاہ میں شہداء کے بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top