کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیر اہتمام محفل ذکر سرور کونین
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز بی ایس VIII کے طلباء کے زیراہتمام 12 مارچ 2012 کو بعد ازنماز عشاء مرکزی صفہ ہال میں ’’محفل ذکر سرور کونین‘‘ منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت وائس پرنسپل کالج آف شریعہ ڈاکٹر محمد اصغر جاوید الازہری نے کی۔ مہمانان گرامی میں رانا محمد اکرم قادری، محمد صابر نقشبندی، ظفر اقبال، مراد علی دانش، حامد الازہری، اشیاق الازہری اور صاحبزادہ مقصود احمد نوشاہی شامل تھے۔
پروگرام کا آغاز قاری اللہ بخش نقشبندی نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ اس کے بعد حافظ نعمان قادری، سید عبدالرؤف بخاری، سید بلال حسین اور محمد آصف چشتی نے نبی رحمت حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں اپنے لحن داؤدی سے گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ محفل میں نقابت کے فرائض ملک عرفان قادری نے سرانجام دیے۔
پروگرام کے اختتام پر صدر محفل وائس پرنسپل کالج آف شریعہ ڈاکٹر محمد اصغر جاوید الازہری نے تمام امت مسلمہ کی امن وآشتی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت وسلامتی، ان کی درازی عمر اور طلباء کے علم و عمل میں برکتوں کے لیے خصوصی دعا کی۔ انہوں نے طلباء کے ذوق و محبت کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی جبکہ تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور بعدازاں جملہ طلباء اور مہمانان گرامی کے لئے ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔
تبصرہ