تحریک منہاج القرآن منگلہ کے زیراہتمام درس عرفان القرآن

تحریک منہاج القرآن منگلہ تحصیل افضل پور ضلع میرپور آزاد کشمیر کے زیراہتمام مورخہ 21 اپریل 2012ء کو 17 واں درس قرآن کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پیر سید مطلوب حسین شاہ نے کی جبکہ مہمان خصوصی شیخ ممتاز حسین تھے۔ درس قرآن میں مرکز منہاج القرآن سے خصوصی شرکت علامہ ظہیر احمد نقشبندی نائب ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن نے کی۔ پروگرام میں علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی۔

درس قرآن کا آغاز تلاوت کلام مجید سے قاری محمد علی نے کیا جس کے بعد آقا علیہ الصلوۃ والسلام کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے، جس کی سعادت حسن محی الدین قادری، محمد ارمان قادری اور حسین محی الدین قادری نے حاصل کی۔ پروگرام میں نقابت کے فرائض شاہد محمد قادری نے سرانجام دیے۔

پروگرام کے آخر عوام الناس میں عرفان القرآن کے تین نسخے بھی تقسیم کیے گئے۔ پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا جس کے شرکاء میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top