منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم کے زیراہتمام قرآن خوانی

منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم کے زیراہتمام مورخہ 24 اپریل 2012ء کو بعد از نماز مغرب خصوصی قرآن خوانی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے افراد کے حق میں بلندی درجات کی دعا کی گئی۔ اس موقع پر اسلامک سنٹر کے طلبہ و طالبات نے اجتماعی محفل میلاد کا انعقاد بھی کیا۔

منہاج القرآن اسلامک سنٹر کے ڈائریکٹر حضرت علامہ پروفیسر محمد طاہر علوی (فاضل منہاج انٹرنیشنل یونیورسٹی لاہور) نے گفتگو کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور حکومت سے اپیل کی کہ اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کروائی جائے۔ علامہ صاحب نے کہا کہ اس المناک حادثے پر ہر آنکھ اشکبار ہوگئی ہے۔ انہوں مرحومین کے حق میں دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top