حج اخراجات میں اضافہ کر کے حکومت نے زائرین حرم کو لوٹنے کا ایک اور پیکج تیار کر لیا : فرحت حسین شاہ

حاجیوں کو بلیو، گرین اور وائٹ گروپوں میں تقسیم کرنا اصلاً کرپشن کے نئے دروازے کھولنا ہے
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنماؤں علامہ غلام مرتضیٰ علوی اور علامہ سید فرحت حسین شاہ کا مشترکہ بیان

تحریک منہاج القرآن کے ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی اور مرکزی ناظم منہاج القرآن علماء کونسل علامہ سید فرحت حسین شاہ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حج اخراجات میں اضافہ کر کے حکومت نے زائرین حرم کو لوٹنے کا ایک اور پیکج تیار کر لیا ہے۔ حج طبقاتی امتیاز ختم کرنے کیلئے ہے اس لئے اس کی روح کو سمجھ کر ہی اقدامات کرنا دانشمندی ہوتا مگر وزارت مذہبی امور میں بیٹھے مُلا دین کے اہم ترین رکن کی ادائیگی میں مشکلات پیدا کر رہے ہیں جو عوام کیلئے سخت اذیت کا باعث ہے۔ تعجب کی بات ہے کہ دیگر اسلامی ملک اور انڈیا ہر سال عازمین حج کیلئے کرایوں میں تخفیف اور سہولتوں میں اضافہ کرتی ہے جبکہ ہمارے حکمران لٹیرے بن کر کرپشن کا بازار گرم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حاجیوں کو بلیو، گرین اور وائٹ گروپوں میں تقسیم کرنا اصلاً کرپشن کے نئے دروازے کھولنا ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے دونوں رہنماؤں نے کہا کہ فریضہ حج کی ادائیگی میں مشکلات پیدا کرنے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top