منہاج ویمن لیگ کے تنظیمی دورہ جات

مورخہ: 13 مارچ 2012ء

منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی قائدین نے 13 سے 16 مارچ تک پنجاب کے مختلف شہروں میں 4 روزہ تنظیمی و تربیتی دورہ جات کیے۔ جس میں میاں چنوں، خانیوال، کبیر والا، جہانیاں، کہروڑ پکا، دنیا پور، لودھراں، بہاولپور، علی پور، جتوئی اور مظفر گڑھ شامل ہیں۔ دورہ کرنے والی منہاج القرآن ویمن لیگ کی ٹیم میں محترمہ ساجدہ صادق مرکزی نائب ناظمہ اور محترمہ شاکرہ چوہدری ناظمہ MSM اور دیگر عہدیداران شامل تھیں۔

ان دورہ جات کے دوران مختلف شہروں اور تحصیلات میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی تنظیمی نشستوں کا اہتمام کیا گیا جبکہ کچھ تحصیلوں میں تر بیتی ورکشاپس بھی منعقد ہوئیں۔ خانیوال، جہانیاں، بہاولپور اور مظفر گڑھ میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی تنظیمِ نو کا عمل مکمل کیا گیا جبکہ کہروڑ پکا اور جتوئی میں بھی تنظیم سازی کی گئی۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کی ٹیم نے میاں چنوں، کبیر والا، دنیا پور، لودھراں اور علی پور میں تربیتی ورکشاپس منعقد کیں، جہاں شرکت کرنے والی خواتین کو مختلف موضوعات پر تربیتی و اصلاحی لیکچرز دیئے گئے۔ ان پروگرامز میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی نائب ناظمہ محترمہ ساجدہ صادق نے بریفنگ دی۔ جس میں انہوں نے کار کنان کو تحریک کے اہداف و مقاصد کے ساتھ ساتھ تنظیمی ذمہ داریوں سے بھی آگاہ کیا۔

محترمہ شاکرہ چو ہدری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے پراجیکٹس اور MSM کو تعلیمی اداروں میں فروغ دینے کے طریقہ ہائے کار پر بریف کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top