منہاج ماڈل سکول کالا گجراں جہلم میں تقریب تقسیم انعامات

مورخہ: 25 مارچ 2012ء

منہاج ماڈل سکول کالا گجراں جہلم میں 25 مارچ 2012ء کو سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا خصوصی پروگرام منعقد ہوا۔ جس میں محمد شاہد لطیف قادری ایم ڈی ایم ای ایس مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں شریک والدین و دیگر شرکاء سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت شاہد ہو گا کہ شیخ الاسلام پروفیسرڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے زیر سایہ اور منہاج ایجوکیشن سوسائٹی پاکستان میں سب بڑا تعلیمی نیٹ ورک بن جائے گا۔ ہم طلباء کو معیاری، بامقصدر اور سستی تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔ جس کی مقصد شعور کی بیداری ہے۔ آخر میں محمد شاہد لطیف قادری نے طلبہ میں انعامات اور اساتذہ کرام میں اسناد تقسیم کیں۔ اس تقریب میں سکول کی نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ کا افتتاح کیا اور اس کے مختلف حصوں کا وزٹ کیا اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top