منہاج ماڈل سکول بنگش کالونی راولپنڈی میں تقریب تقسیم انعامات

مورخہ: 25 مارچ 2012ء

منہاج ماڈل سکول بنگش کالونی راولپنڈی میں 25 مارچ 2012ء کو سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی، جس میں منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے ایم ڈی محمد شاہد لطیف قادری مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں طلباء اور اساتذہ کرام کے علاوہ طلباء کے والدین اور دیگر معزز مہمان بھی شامل تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت مبارکہ سے ہوا۔ محمد شاہد لطیف قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے منہاج ایجوکیشن سوسائٹی اور شیخ الاسلام کی تعلیمی خدمات پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے اختتام پر انہوں نے طلبہ میں انعامات اور اساتذہ کرام میں اسناد تقسیم کیں۔ پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top