محبت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محبت خدا سے جدا نہیں ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

گوجرخان (عبدالستار نیازی) تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان کے زیراہتمام ہفتہ وار درس قرآن و حدیث گزشتہ روز علی پلازہ، نزد عسکری بینک بالمقابل DSP آفس جی ٹی روڈ گوجرخان میں منعقد کیا گیا جس میں اہلیان تحصیل گوجرخان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ درس قرآن و حدیث میں شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب بذریعہ پروجیکٹر حاضرین کو دکھایا گیا جس میں بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ محبت مصطفی ہی دراصل محبت خدا ہے۔ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت کو اللہ پاک نے اپنی اطاعت قرار دیا ہے۔ آج مسلمانان عالم میں اس یقین کی کمی پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے مسلمان زوال کا شکار نظر آرہے ہیں۔ اس وقت اہم ضرورت محبت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عام کرنا ہے، جس کی کمی کے باعث آج فرقہ واریت کو عروج اور امن پسندی کو زوال ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top