ہماری سوسائٹی ایمان، حیاء اوراخلاقی اقدار بھول چکی ہے : ڈاکٹر غلام مرتضیٰ علوی

مورخہ: 11 مئی 2012ء

لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی ہم پر ایک عذاب کی طرح مسلط ہیں
ڈاکٹر علامہ غلام مرتضیٰ علوی کا جامع مسجد منہاج القرآن ماڈل ٹاؤن میں جمعۃ المبارک کے بڑے اجتماع سے خطاب

اسلام، ایمان اور احسان کی سب سے بڑی پہچان اور علامت اخلاق حسنہ ہے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایک شخص نے پوچھا کہ میں محسن (احسان کرنے والا) کب بنوں گا تو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تمہیں لوگ محسن کہیں گے۔ ہماری سوسائٹی ایمان، حیاء اور اخلاقی اقدار بھول چکی ہے ہر طرف ظلم و ستم، لوٹ مار اور قتل و غارت گری ہے یہی وجہ ہے کہ لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی ہم پر ایک عذاب کی طرح مسلط ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے جامع مسجد منہاج القرآن ماڈل ٹاؤن میں جمعۃ المبارک کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ سب ہمارے اعمال کا نتیجہ ہے کہ ہم عذاب الہی کی لپیٹ میں ہیں۔ جب تک ہم اپنے اعمال کی اصلاح نہیں کرتے اس وقت تک ہم اسی طرح عذاب میں مبتلا رہیں گے۔ ہم ظلم کرتے ہیں جبکہ اسلام ہمیں احسان کا درس دیتا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top