صاحبزادہ حسن محی الدین قادری اور ڈاکٹر رحیق عباسی کا بارسلونا ائیر پورٹ پر استقبال

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے فرزند صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی ناظم اعلیٰ اور امیر منہاج القرآن یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری کا 30 جولائی بروز بدھ کو بارسلونا ائیر پورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی طرف سے علامہ عبد الرشید شریفی، علامہ محمد عابد نقشبندی اور علامہ عبد الرزاق نے مہمانوں کو پھول پیش کئے۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی مرکزی تنظیم اور منہاج یوتھ لیگ سپین کے عہدیداران سرپرست محمد نواز کیانی، امیر علامہ عبدالرشید شریفی، صدر حاجی مظہر حسین، ناظم نوید احمد اندلسی، نائب صدر چوہدری محمد رمضان، امام مسجد علامہ عابد نقشبندی، امام مسجد علامہ عبد الرزاق، ناظم مالیات محمد ارشد، صدر یوتھ محمد عتیق، ناظم یوتھ رضوان علی سلطانی اور دیگر موجود تھے جبکہ مقامی کیمونٹی اور صحافی برادری میں سے جذبہ انٹرنیشنل کے شاہد احمد شاہد، ڈیلی میزبان کے حافظ عبد الرزاق صادق اور پاک کتالان ایسوسی ایشن کے خالد شہباز چوہان سمیت دیگر موجود تھے۔ اس کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے رفقاء بڑی تعداد میں موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top