نبی رحمت کی محبت میں زندگی بسر کرنے والے راحت پاتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری

مورخہ: 15 مئی 2012ء

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ دنیا چند روزہ ہے آخر انسان کو اپنے رب کی طرف لوٹ جانا ہے قبر کی زندگی برزخی زندگی ہے۔ یہ زندگی اسی کی کامیاب گزرے گی جس کے سینے میں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت موجزن ہو گی اور آخرت اس کی حسن ہو گی جو مخلوق خدا کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو گا۔ ہمیں اس دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت کی تیاری بھی کرنی چاہیے جو نہ ختم ہونے والی زندگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حاجی عنایت قادری مرحوم نیک صالح، عاشق رسول تھے۔ تحریک منہاج القرآن کا اثاثہ تھے اور انہوں نے پوری زندگی منہاج القرآن کے لیے وقف کر رکھی تھی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحاج محمد عنایت قادری کے ختم قل شریف کے موقع پر کینیڈا سے ٹیلی فون خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نبی رحمت کی محبت میں زندگی بسر کرنے والے راحت پاتے ہیں امیر تحریک پنجاب احمد نواز انجم نے کہا حاجی عنایت قادری کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس موقع پر مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس، صاحبزادہ افتخار الحسن، پروفیسر شاہد لطیف، سید ہدایت رسول قادری، اللہ رکھا نعیم، انجینئر محمد رفیق نجم، حاجی امین القادری، حاجی رشید قادری، میاں کاشف محمود، علامہ عارف صدیقی، و دیگر عہدیداران و کارکنان اور عوام الناس کی کثیر تعداد موجود تھی۔ آخر پر حاجی محمد عنایت قادری کے جانشین حاجی محمد اشرف قادری کی دستار بندی کی گئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top