میاں محمد سومرو کی شیخ الاسلام سے ملاقات

مورخہ: 26 جون 2008ء
چیئرمین سینٹ میاں محمد سومرو نے بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن و چیئرمین پاکستان عوامی تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ چیئرمین سینٹ نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو ان کے صاحبزادے حسین محی الدین قادری کی شادی کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ 28 جون کو بیرون ملک دورے پر ہوں گے اس لئے شادی کی تقریب میں شریک نہ ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں اسی لئے صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کو پیشگی مبارکباد دینے آیا ہوں۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مذہبی، دینی و سماجی اعتبار سے وسیع النظری اور خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تجدید دین، احیاءِ اسلام اور اصلاح احوال کے حوالے سے ملت اسلامیہ کے لئے گرانقدر خدمات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اپنے علم و عمل سے اسلام کی بھرپور خدمت کر رہے ہیں۔ تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہنے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے عالم اسلام اور بالخصوص پاکستان کو عصر حاضر میں درپیش مسائل پر بھی گفتگو کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top