ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی پروفیسر سید شبیہ الحسن کے بیہمانہ قتل کی شدید ترین مذمت

مورخہ: 20 مئی 2012ء

ڈاکٹر شبیہ الحسن کا قتل علم دوستی، بین المسالک رواداری، امن و محبت، مثبت اقدار اور احترام و برداشت کا قتل ہے

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے معروف دانشور، تجزیہ نگار اور نقاد پروفیسر ڈاکٹر سید شبیہ الحسن کے بیہمانہ قتل کی شدید ترین مذمت کرتے ہوئے اسے علم و ادب کا بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ کی سفاکانہ کارروائی ہمارے معاشرے کی انتہا پسندانہ ذہنیت کی عکاس ہے۔ ڈاکٹر شبیہ الحسن کا قتل علم دوستی، بین المسالک رواداری، امن و محبت، مثبت اقدار اور احترام و برداشت کا قتل ہے۔ انہیں درندگی کی بھینٹ چڑھانے والے انسان کہلانے کے مستحق نہیں۔ ڈاکٹر شبیہ الحسن قومی اثاثہ اور ہمارے معاشرے کا حسن تھے۔ محبت اور امن کے پیغام کو عام کرنا ان کا مشن تھا۔ ان کے قائم کردہ تعلیمی ادارے ان کے مشن کو آگے بڑھانے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں۔ اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا کرے اور ان کے لواحقین اور متعلقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ دریں اثناء ڈاکٹر حسن محی الدین القادری، ڈاکٹر حسین محی الدین القادری، امیر تحریک فیض الرحمن درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق عباسی نے ان کے بیہمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے قومی نقصان قرار دیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top