سلسلہ اشرافیہ کی عظیم روحانی شخصیت کا منہاج القرآن مرکز بنگلہ دیش کا دورہ

مورخہ: 01 مئی 2012ء

سلسلہ اشرافیہ کی عظیم روحانی شخصیت اور موجودہ سرپرست پیر شاہ صوفی اشرف الاشرفی الجیلانی نے مورخہ یکم مئی 2012ء کو اپنے دورہ بنگلہ دیش کے دوران منہاج القرآن مرکز کا دورہ کیا۔

منہاج ساؤتھ ایشیئن کونسل کے صدر اور منہاج القرآن بنگلہ دیش کے امیر صوفی میزان الرحمن، جنرل سیکرٹری محمد ابوالکلام، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر سیف الاعظم بابر اور دیگر ممبران نے معزز مہمان کا بھر پور استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔صوفی میزان الرحمن نے معزز مہمان کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا تفصیلی تعارف پیش کیا اور بنگلہ دیش میں منہاج القرآن کے کام کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ انہوں نے معزز مہمان کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب بطور تحفہ پیش کیں۔

پیر شاہ صوفی اشرف الاشرفی الجیلانی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ وہ مسلمانوں کے لئے اللہ رب العز ت کی بہت بڑی نعمت ہیں۔ وہ اس وقت اسلام کی جو خدمت کر رہے ہیں اسکی مثال نہیں ملتی خاص طور پر دہشت گردی اور فتنہ خوارج کے بارے میں ان کی طرف سے دیا جانے والا فتوی پوری دنیا کے لئے ایک عظیم ڈاکومنٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں شیخ الاسلام سے بہت محبت کرتا ہوں اورمیں نے اپنے جملہ مریدین اور متوسلین کو حکما کہا ہے کہ منہاج القرآن کے ہر پروگرام میں شرکت کیا کرو۔ آخر میں پیر صاحب نے شیخ الاسلام کی صحت اور تندرستی کے لئے دعا کی۔

رپورٹ: محمد ابوالکلام

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top