محمد نعیم چوہدری (فرانس) کے چچا جان قضائے الٰہی سے وفات پاگئے

مورخہ: 18 مئی 2012ء

مورخہ 18 مئی بروز جمعہ محمد نعیم چوہدری (صدرمنہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس) کے چچا جان حاجی چوہدری محمد عبدالقدیر ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں مانکیالہ مسلم گوجر خان ضلع راولپنڈی میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں منہاج القرآن گوجر خان تنظیم، منہاج القرآن گلیانہ تنظیم اور دیگر مقامی تنظیمات کے علاوہ علاقہ بھر کے لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر علامہ پروفیسر محمد طاہر علوی (ڈائریکٹر منہاج القرآن اسلامک سنٹرمانکیالہ مسلم ) نے فلسفہ فنا و بقاء پر خطاب کیا۔ تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلی جی ایم ملک اور دیگر مرکزی قائدین منہاج القرآن نے جناب محمد نعیم چوہدری اور ان کے اعزاء سے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرکزی سنٹرل بورڈ میٹنگ میں مرحوم کی مغفرت و بخشش اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top