تحریک منہاج القرآن تحصیل پتوکی اجلاس

مورخہ: 18 مئی 2012ء

تحریک منہاج القرآن تحصیل پتوکی کی ایگزیکٹو باڈی کا ماہانہ اجلاس مورخہ 18 مئی بروزجمعتہ المبارک کو آفس تحریک منہاج القرآن پتوکی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن حکیم سے ہوا جس کے بعد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ ہدیۂ عقیدت پیش کیاگیا۔ اجلاس میں محترم محمدندیم مصطفائی، میاں عبدالغفار، رانامحمداشرف ایڈووکیٹ، محمدطیب افضل، محمدشفیق البغدادی، محمدطاہرحیدری، حافظ حسن سردار، محمدآصف اورتنویرحسین منا نے شرکت کی۔

محمد ندیم مصطفائی نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس 20 مئی کو ہورہا ہے۔ میٹنگ میں مجلس شوریٰ کے تمام ایجنڈے کے بارے میں تفصیل کے ساتھ مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی نومبر میں پاکستان آمد کی تیاریوں کے حوالے سے تمام ایگزیکٹو ممبرز نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔ باہمی مشاورت سے یہ طے پایا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے استقبال کے لئے تحصیل پتوکی سے 50 بسوں کا قافلہ روانہ ہوگا جس کے لیے ہر یوسی میں بینرز، وال چاکنگ، کیبل نیٹ ورک پر استقبالیہ سی ڈیز کا اہتمام کیا جائے گا۔ رائے عامہ ہموار کرنے کیلئے ہر یوسی اورگاؤں میں بیداری شعور کے خطابات عوام الناس کو سنانے کا اہتمام ہوگا۔

اس سلسلے میں صدر تحصیل پتوکی نے عوامی بیداری شعور مہم کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو تمام یونین کونسل اور گاؤں میں شیخ الاسلام کے بیداری شعور کے خطابات کا اہتمام کرے گی اور تنظیم سازی کا عمل بھی ساتھ ہی ساتھ مکمل کرے گی۔ اس کمیٹی میں محترم محمدشفیق البغدادی، محترم حافظ حسن سردار اورتنویرحسین منا شامل ہیں۔

فنڈریزنگ کے سلسلہ میں بھی تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں محمدندیم مصطفائی، میاں عبدالغفار صدر PAT، رانامحمداشرف ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری PATشامل ہیں۔

اجلاس کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

رپورٹ :تنویرحسین منا

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top