منہاج ایجو کیشن سوسائٹی کے زیراہتمام ٹیچرز ٹرنینگ سیمینار

مورخہ: 19 مئی 2012ء

مورخہ 19 مئی بروز جمعہ کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم میں منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام ایک سیمینار کا اہتمام ہوا جس میں 50 سے زائد ٹیچرز نے شرکت کی۔ سیمینار میں ٹریننگ کے لئے اسلامیہ انٹرنیشنل یونیورسٹی سے ڈاکٹر پروفیسر محمد امجد آرائیں اپنی ٹیم کے ہمراہ تشریف لائے اور انہوں نے بذریعہ پروجیکٹر ٹیچرز کو Modren Edurational Method بتائے۔

اس سیمینار میں بھڑکی، گلیانہ، جبووکسی اعوان اور گوجر خان کے منہاج القرآن سنٹرز کی سکول ٹیچرز کے علاوہ پرائیویٹ سکولز سے بھی اساتذہ نے شرکت کی۔ سیمینار کی صدارت حاجی چوہدری محمد منیر (نگران اسلامک سنٹر) نے کی۔ اس موقع پر پروفیسر محمد طاہر علوی (ڈائریکٹر وپرنسپل اسلامک سنٹر) نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں اساتذہ کو اسلامک سنٹر کا وزٹ کروایا گیا اور ریفریشمنٹ دی گئی۔

رپورٹ: مس عائشہ صدیقہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top