محمد نعیم چو ہدری (صدر) MWF فرانس کی منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ کے سٹاف سے ملاقات

مورخہ: 21 مئی 2012ء

محمد نعیم چوہدری (صدر) MWF فرانس مختصر دورانیے کے لیے پاکستان آئے ہوئے ہیں۔ اس دوران انہوں نے منہاج القرآن اسلامک سنٹر کے طلبہ اور سٹاف سے ملاقات کی اور سکول کی بہتر کارکردگی پر پرنسپل اور دیگر سٹاف کو مبارکباد دی۔

محمد نعیم چوہدری نے طلبہ سے گفتگو کر تے ہوئے انہیں محنت و لگن سے علم پر توجہ ر کھنے کی تلقین کی اور ان کی تر بیت کے حوالے سے طلبہ کو کردار و عمل میں پاکیزگی ر کھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زندگی کے مختلف گوشوں پر بات کرتے ہوئے تحریکی فیض حاصل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ کو دیگر سکولوں کے لیے رول ماڈل بنانے کے لئے مزید جدوجہد کر نے کی تلقین کی۔

آخر پر علامہ طاہر علوی (ڈائریکٹر اسلامک سنٹر) نے محمد نعیم چوہدری (صدر) MWF فرانس کو مختلف معاملات کے حوالے سے آگاہ کیا اور ماہ رمضان المبارک تک سنٹر کے تعمیری کاموں کے لیے فزیبلٹی رپورٹ بھی دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top