عزیز بھٹی ٹاؤن میں آئیں دین سیکھیں کورس کا آغاز

مورخہ: 11 مئی 2012ء

نظامت تربیت (ویمن لیگ) تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام سہ روز ٹریننگ کیمپ معلمات کا انعقاد منہاج اسلامک سنٹر مصطفی آباد عزیز بھٹی ٹاؤن B میں کیا گیا جس کی تقریب تقسیم اسناد 11 مئی 2012ء کو منعقد کی گئی۔ اس ٹریننگ کیمپ میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورسز علامہ محمد شریف کمالوی نے تدریس اور ٹریننگ کے فرائض سرانجام دیئے۔ منہاج القرآن اسلامک سنٹر کی پرنسپل محترمہ نبیلہ جاوید مصطفی کے علاوہ سٹاف نے بھی اس کیمپ میں شرکت کی۔ علاوہ ازیں پورے ٹاؤن سے بھی معلمات نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا جس کی سعادت محترمہ شازیہ نے حاصل کی، تلاوت کے بعد دوردوسلام کا ورد کیاگیا۔

اس موقع پر علامہ محمد شریف کمالوی نے کورسز کے حوالے سے بریفنگ دی اور کامیاب شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ محمد شریف کمالوی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس تربیتی کیمپ کا مقصد آئین دین سیکھیں کورس کا فروغ اور پورے ملک میں تعلیمی کورسز کا اجراء ہے جس کے لیے معلمین ومعلمات کی بھی زیادہ مقدار میں ضرورت ہے، اس لیے نظامت تربیت ٹاؤنز سطح پر ٹریننگ کیمپ کروا کر نئے معلمین ومعلمات تیار کررہی ہے۔

 آخر پر امت مسلمہ کے لیے بالعموم اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت وسلامتی کے لیے بالخصوص دعا کی گئی۔

رپورٹ: محمد وسیم

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top