دعا ہے کہ اللہ پاکستان کے سارے لیڈروں کو ڈاکٹر طاہر القادری جیسی صلاحیتیں عطا کر دے۔ آصف ہاشمی

مورخہ: 25 مئی 2012ء

شیخ الاسلام نے ملک میں تعمیری رویوں کو پروان چڑھانے کیلئے سازگار ماحول دینے کی کامیاب کوشش کی ہے۔ رحیق عباسی
شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے اس ملک کے غریب کے مقدر کو بدلنے کا خواب دیکھا ہے۔ ارشاد طاہر
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں لاہور کے مختلف ٹاؤنز میں ایمبولینس سروس کے آغاز کے موقع پر مقررین کا خطاب

دعا ہے کہ اللہ پاکستان کے سارے لیڈروں کو ڈاکٹر طاہر القادری جیسی صلاحیتیں عطا کر دے۔ شیخ الاسلام ایک شخصیت ہیں مگر انکا کام ہزاروں کے کام پر بھاری ہے۔ انڈیا کے دورے کی ڈاکومنٹری دیکھ کر اندازہ ہوا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ دنیا میں ہر جگہ محبت کرنے والوں کا سمندر ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں لاہور کے مختلف ٹاؤنز میں ایمبولینس سروس کے آغاز کے موقع پر خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک، حفیظ اللہ جاوید، ثناء اللہ خان اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

آصف ہاشمی نے کہا کہ پہلے مرحلے میں لاہور کیلئے 4 ایمبولینسز کا آغاز خوش آئیند ہے۔ اس موقع پر انہوں نے 500 بے سہارا بچوں کے پراجیکٹ آغوش کیلئے ایک بچے کے اخراجات 5 سال کیلئے ادا کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں تعمیری کاموں کو پسند کرتا ہوں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پراجیکٹ ملک و قوم کی تعمیر نو اور ملک میں تعلیم کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ منہاج القرآن کے فلاحی و تعلیمی منصوبہ جات کا کریڈٹ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی بصیرت افروز قیادت کو جاتا ہے۔ جنہوں نے ملک میں تعمیری رویوں کو پروان چڑھانے کیلئے سازگار ماحول دینے کی کامیاب کوشش کی ہے اور پاکستانی قوم تعلیم اور ویلفیئر کے میدان میں اس کے ثمرات سمیٹ رہی ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ایمبولینس سروس لاہور میں اچھا آغاز ہے۔ مستقبل میں یہ تعداد 20 تک لے جائی جائے گی۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سید افتخار شاہ بخاری نے کہا کہ ’’ہمارا عظم ہمارا کام تعلیم صحت فلاح عام‘‘ کا نعرہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کے ویژن کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں 630 سکولز 18 آئی ٹی کالجز، چارٹر منہاج یونیورسٹی، 110 فری ڈسپنسریز لاہور سمیت 32 شہروں میں ایمبولینس سروس، 807 مقامات پر واٹر انسٹالیشن پلانٹ اور 500 بے سہارا بچوں کیلئے 30 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والا پراجیکٹ آغوش اپنا آغاز کر چکاہے۔ جبکہ سیلاب زدگان کیلئے اب تک امدادی کام جاری ہیں۔ 784 مکانات متاثرین میں تقسیم کئے جا چکے ہیں۔

تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر محمد ارشاد طاہر نے کہا کہ سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے اس ملک کے غریب کے مقدر کو بدلنے کا خواب دیکھا ہے اور بغیر اقتدار کے انہوں نے وہ کچھ کر دیا ہے جو لوگ حکومتوں میں رہ کر نہیں کر سکے۔

تحریک منہاج القرآن کی انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن بلا امتیاز غیر مسلموں کی ویلفیئر کیلئے بھی اقدامات کرتی ہے۔ شادیوں کی اجتماعی تقاریب میں پورے ملک میں ہر جگہ غیر مسلم بچیوں کے ہاتھ بھی پیلے کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب اور زلزلہ کے موقع پر پورے ملک میں غیر مسلم متاثرین کی بھی بھر پور مدد کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top