ناظم میڈیا تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان کا منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم کا دورہ

مورخہ: 25 مئی 2012ء

گوجرخان (پ ر) تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجر خان کے ناظم میڈیا، یونین کونسل جنڈ مہلو کے نائب ناظم دعوت اور عروج ٹی وی تحصیل گوجر خان کے نمائندے عبدالستار نیازی 27 مئی بروز اتوار منہاج تحفیظ القرآن اور منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم گوجر خان کا دورہ کریں گے۔ اس دورے کی انہیں دعوت چیف ایگزیکٹو منہاج القرآن اسلامک سنٹر محمد نعیم چوہدری اور علامہ طاہر محمود علوی نے دی ہے۔

اس دورے کے دوران عبدالستار نیازی منہاج تحفیظ القرآن اور منہاج القرآن اسلامک سنٹر کے علاوہ منہاج القرآن ماڈل سکول کا بھی دورہ کریں گے جبکہ ’’میڈیا کا موجودہ دور میں کردار‘‘ کے حوالے سے بھی خصوصی بریفنگ دیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top