پاکستان کی سیاسی، مذہبی اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا منہاج لائبریری ناروے کا دورہ

مورخہ: 27 مئی 2012ء

گذشتہ ماہ پاکستان سے تعلق رکھنے والی سیاسی، مذہبی اور شوبز سے منسلک شخصیات نے منہاج لائبریر ی ناروے کا وزٹ کیا اور ناظم لائبریری عقیل قادر سے اوسلو میں ملاقات کی۔ ان شخصیات میں پاکستان عوامی لیگ کے صدر شیخ رشید احمد، پاکستان کے معروف گلوکار فاخر احمد، ٹی وی اینکر اور نقیب تسلیم احمد صابری اور مشہور نعت خوان الطاف حسین شاہ کاظمی شامل ہیں۔

پاکستان کی معروف سیاسی شخصیت شیخ رشید احمد نے منہاج لائبریری ناروے کا وزٹ کیا جہاں عقیل قادر نے انہیں خوش آمدید کہا اور بریفنگ کے بعد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے دہشت گردی اور فتنہ خوارج کے خلاف لکھا گیا فتوی بطور تحفہ پیش کیا جس پر انہوں نے شکریہ ادا کیا اور شیخ الاسلام کی خدمات کو سراہا۔ پاکستان کے معروف گلوکار فاخر احمد گذشتہ ماہ جب ناروے آئے تو انہوں نے بطور خاص منہاج لائبریری کا وزٹ کیا، عقیل قاد ر نے انہیں ناروے میں مشن کے کام کے حوالہ سے بریفنگ دی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتاب برکات مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔

پاکستان کے مشہور ٹی وی اینکرتسلیم احمد صابری اور مشہور نعت خواں الطاف حسین شاہ کاظمی نے بھی اجتماعی طور پر منہاج لائبریری کا وزٹ کیا اور اپنے لئے شیخ الاسلام کی کتب پسند کیں۔ اس موقع پر تسلیم احمد صابری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ساتھ گزارے لمحات اور یادیں شیئر کیں اور کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے عرفان القرآن کو اپنی آواز میں ریکارڈ کروایا جسے شیخ الاسلام نے بھی سراہا ہے اور شیخ الاسلام کو میری آواز پسند آنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ یورپ کے مشہور نعت خواں Martis Kurtis جو منہاج القرآن یوتھ لیگ کی دعوت پر تشریف لائے تھے کو بھی شیخ الاسلام کے انگلش خطاب کی ڈی وی ڈی تحفہ میں دی گئی۔

رپورٹ: عقیل قادر

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top