تحریک منہاج القرآن گوجر خان کے زیر اہتمام ماہانہ اجلاس

مورخہ: 27 مئی 2012ء

گوجرخان (عبدالستار نیازی) تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان کا ماہانہ اجلاس مورخہ 27 مئی 2012ء کو زیر صدارت نائب ناظم پنجاب انار خان گوندل بروز اتوار شام 4 بجے دفتر منہاج القرآن ریلوے روڈ گوجرخان منعقد ہوا جس میں ناظم تحریک منہاج القرآن گوجر خان، ناظم ویلفیئر، ناظم میڈیا، ناظم دعوت و تربیت اور ناظم مالیات سمیت دیگر ایگزیکٹو ممبرز نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں ماہانہ کارکردگی کو زیربحث لایا گیا۔ مزید برآں مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ تحریک منہاج القرآن راولپنڈی ڈویژن کے زیراہتمام 10 جون کو پریس کلب راولپنڈی میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا جس میں نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض خصوصی طور پر عہدیداران کو بریفنگ دیں گے۔

رپورٹ: عبدالستار نیازی (ناظم میڈیا تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top