منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سیالکوٹ کے زیراہتمام ایک روزہ فری آئی کیمپ

مورخہ: 25 مئی 2012ء

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یونین کونسل اگوکی (سیالکوٹ) کے زیراہتمام ڈاکٹر محمد شفیق لودھی (آئی اسپیشلسٹ) کی زیر نگرانی اور ڈاکٹر عمران صابر کے خصوصی تعاون سے یونین کونسل اگوکی کے یونٹ دُلچیکے میں مورخہ 25 مئی 2012 کو ماہانہ ایک روزہ فری آئی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔

کیمپ میں آنکھوں کا معائنہ بذریعہ کمپیوٹرائز مشینوں سے کیا گیا اور مفت ادویات کے ساتھ ساتھ مفت آپریشن کی سہولت بھی فراہم کی گئیں۔ یہ کیمپ راشد مشتاق بٹ کے خصوصی تعاون سے دسمبر 2011 سے جاری ہے، جبکہ اس ماہانہ فری آئی کیمپ سے ہزاروں مریض فائدہ حاصل کر چکے ہیں۔

کیمپ کے انعقاد میں چوہدری خرم شہزاد، علامہ قاری نصراللہ خاں، محمد رفیق مہر، حاجی شریف مہر، حافظ مبشر احمد، محمد یونس سلہریا اور حافظ محمد شمیم قادری نے بھر پور کردار ادا کیا۔

رپورٹ: چوہدری خرم شہزاد (ناظم تحریک منہاج القرآن یو سی اگوکی)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top