منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے زیر اہتمام معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پروگرام

مورخہ: 27 مئی 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے زیر اہتمام مورخہ 27 مئی 2012ء کو معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پروگرام منعقد ہوا جس کی صدارت منہاج ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل چودھری نے کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد بشیر نے حاصل کی۔ صلاح الدین قادری، قربان علی اور اشفاق قادری نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے منہاج ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل چودھری نے کہا کہ اللہ رب العزت نے معراج کی رات اپنے پاس بلایا اور خاص تحفہ دے کر بھیجا اور وہ تحفہ نماز ہے۔ آج ہم دنیاوی معاملات میں اس قدر پھنس چکے ہیں کہ ہمیں اپنی نمازوں کی بھی ہوش نہیں۔ آئیے اپنے پیارے حبیب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے وعدہ کریں کہ ان کی طرف سے امت کو دیئے گئے اس عظیم تحفہ کی حفاظت کریں گے اور اپنی زندگیوں میں اس سے بہار لائیں گے۔

محمد جمیل چودھری نے شرکائے محفل کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آؤ اگر اپنے سینوں کو عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اطاعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سرشار کرنا چاہتے ہو تو منہاج القرآن کے عظیم مشن سے وابستہ ہو جاؤ، اس عظیم مشن کے عظیم قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری پوری دنیا میں محبت، پیار، اتحاد، برداشت اور امن کا پیغام عام کر رہے ہیں۔ پروگرام کے اختتام پر اجتماعی طور پر درود وسلام پڑھا گیا۔ اختتامی دعا کے بعد جملہ شرکاء کو لنگر پیش کیا گیا۔

رپورٹ: محمد فاروق

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top