موجودہ کرپٹ نظام نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ ناظم میڈیا تحریک منہاج القرآن گوجرخان

مورخہ: 30 مئی 2012ء

گوجرخان (پ ر) موجودہ کرپٹ انتخابی اور سیاسی نظام نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیاہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان کے ناظم میڈیا عبدالستار نیازی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ موجودہ کرپٹ نظام کے خلاف تحریک منہاج القرآن کمربستہ ہے اور اس نظام کے خلاف عوام کے دلوں میں بغاوت پیدا کر کے رہے گی، اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مددونصرت ہمارے ساتھ ہے۔ ہم ان شاءاللہ پاکستان میں مصطفوی انقلاب لانے کیلئے شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دست و بازو ہیں۔ پاکستان ہمیشہ رہنے کیلئے بنا ہے، کوئی سیاسی طاقت اسے کسی کا غلام نہیں بناسکتی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top