منہاج القرآن کلچرل سنٹر کارپی اٹلی میں عظیم الشان مقابلہ حسن نعت کا انعقاد

مورخہ: 26 مئی 2012ء

منہاج نعت کونسل ریجوایملیا مودنہ کی زیر نگرانی مورخہ 26 مئی 2012ء کو عظیم الشان مقابلہ حسن نعت منعقد ہوا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری غلام رسول نے حاصل کی جبکہ نقابت کے فرائض چودھری محمد اقبال وڑائچ نے انجام دیئے۔ مقابلے میں ساؤتھ اٹلی کی سات تنظیمات نے حصہ لیا جن میں کل 35 نعت خواں شامل تھے۔ جج صاحبان میں یونان سے تشریف لائے معزز مہمان استاد لطیف احمد، بریشیا سے حاجی الیاس احمد، میلان سے حاجی اصغر احمد شامل تھے۔ محفل کی صدارت حاجی ارشد جاوید صدر منہاج القرآن نارتھ اٹلی نے کی۔ محفل کی لائیو کوریج کے لئے جذبہ کے کوآرڈینیٹر محمد انور نے خصوصی شرکت کی۔

مقابلہ حسن نعت میں فرسٹ انعام کارپی کی تنظیم کو ملا، دوسرا انعام اریزو تنظیم جبکہ تیسرا انعام مچراتا تنظیم نے حاصل کیا۔ حاجی ارشد جاوید، حاجی محمد طارق اور محمد اقبال وڑائچ نے پوزیشن ہولڈرز کو انعام دیئے۔ محفل کے اختتام پر حاضرین میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: محمد عمران

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top