منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کی مرکزی تنظیم کا اجلاس کارپی میں منعقد ہوا

مورخہ: 26 مئی 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کی مرکزی تنظیم کا اجلاس مورخہ 26 مئی 2102ء کو منہاج کلچرل سنٹر کارپی میں منعقد ہوا۔ جس میں جملہ صوبائی تنظیمات آریزو، بلزانو، چینتو، مچراتا، پراتو، وچینزا اور ریجوایملیا مودنہ کے صدور و ناظمین کے علاوہ مرکزی تنظیم کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت اقبال وڑائچ نے کی۔

اجلاس کا آغاز حافظ عدیل نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ منشاد احمد گوندل نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کے جنرل سیکرٹری ظہیر احمد انجم نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا جس میں بیداری شعور، زکوۃ مہم 2012ء، خدمت دین فنڈ اور یورپین کونسل فنڈ شامل تھا۔ جملہ ممبران میٹنگ نے ایجنڈا کے پوائنٹس پر سیر حاصل گفتگو کی اور اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔ اجلاس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔ آخر میں منہاج القرآن اٹلی کے ڈائریکٹر علامہ غلام مصطفی مشہدی نے خصوصی دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام کیا۔

رپورٹ: محمد عمران

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top