تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام تربیتی ورکرز کنونشن

مورخہ: 27 مئی 2012ء

تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام مورخہ 27 مئی 2012ء کو تربیتی ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل بھر سے مختلف یونین کونسل کے عہدیداران نے شرکت کی جس میں یونین کونسل دھدو بسراء، جامکے چیمہ یونین کونسل، بیڑھ یونین کونسل، کوٹ ماناں یونین کونسل اور کوریکی یونین کونسل شامل ہیں۔ پروگرام کی صدارت حاجی محمد سلیم سلہری، حاجی محمد نواز چیمہ، عبدالستار انجم اور چوہدری عباس علی گھمن نے کی اور خصوصی شرکت منہاج وکلاء ونگ کے صدر میاں محمد ناصر، جنرل سیکرٹری ظہیر عباس بھٹی اور زاہد سرفراز منڈ نے کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے حافظ غلام مصطفی طاہر نے کیا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت ڈاکٹر سلیم اور شیخ الاسلام کی شان میں منقبت طاہر محمود مغل نے پیش کی۔ پروگرام کی نقابت اللہ رکھا قادری نے کی۔

اس موقع پر محمد اسلم قادری صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا تحریک منہاج القرآن کے ساتھ ہے۔ انہوں نے خصوصی طور پر کہا کہ شیخ الاسلام جب پاکستان تشریف لائیں گئے تو ان شاءاللہ 200 گاڑیوں کا قافلہ ان کے استقبال کے لیے ڈسکہ سے روانہ ہوگا۔ پروگرام کے اختتام پر حاجی محمد سلیم سلہری نے دعا کی اور آخر پر پرتکلف کھانے کا بھی انتظام کیا گیا۔

رپورٹ: صفدر علی بٹ۔ ایم ہمایوں قادری

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top