مادیت کے اس دور میں ہمیں اسلام کو امن، بھائی چارے اور رواداری کے دین کے طور پر پیش کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

مورخہ: 03 جون 2012ء

گوجرخان (عبدالستار نیازی) خواجہ خواجگان خواجہ غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ عطائے رسول اور نائب رسول ہیں۔ تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان کے گزشتہ روز ہونے والے ہفتہ وار درس قرآن و حدیث سے بذریعہ پروجیکٹر خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ دنیائے اسلام کے عظیم روحانی پیشوا اور اولیاء اللہ کے سرتاج خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ عطائے رسول اور نائب رسول ہیں۔ چند تنگ نظر اور فرقہ واریت کے علمبردار نام نہاد مولویوں نے اس دین کو تنگ فرقہ بنادیاہے، نام نہاد مولویوں کے مطابق اولیاء اللہ کے آستانے محض نمائش ہیں لیکن دراصل قرآن و حدیث کی روسے اولیاء اللہ کے آستانے رشدوہدایت کا منبع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مادیت کے اس دور میں اسلام کو ایک تنگ نظر فرقہ نہیں بلکہ ہر ایک کیلئے آسان اور سہل کرنا ہوگا تاکہ غیر مسلم بھی اس سے متاثر ہوکر اس کو اپنائیں۔

تحریک منہاج القرآن درس قرآن و حدیث کا انعقاد ہر اتوار کے روز علی پلازہ نزد علی ہسپتال بالمقابل DSP آفس جی ٹی روڈ گوجرخان میں کرتی ہے، جس میں کثیر تعداد میں افراد شریک ہوتے ہیں اور دعوت و تبلیغ کا کام احسن انداز میں کیاجارہاہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top