اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈین نبی بخش جمانی کا مانکیالہ مسلم کا دورہ

مورخہ: 27 مئی 2012ء

فیکللٹی آف سوشل سائنس انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈین نبی بخش جمانی نے مورخہ 27 مئی 2012 کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم گوجر خان، راولپنڈی کا دورہ کیا، اس موقع پر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر امجد علی آرائیں بھی ان کے ہمراہ تھے۔ نبی بخش جمانی 25 سال سے زائد عرصے سے تعلیم کے میدان میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں، وہ متعدد کتابیں تخلیق کرچکے ہیں۔

نبی بخش جمانی نے صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس اور صدر و بانی منہاج القرآن اسلامک سینٹر مانکیالہ مسلم محمد نعیم چوہدری سے ملاقات کی اور اہل علاقہ کے لیے محمد نعیم چوہدری کی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر منہاج القران اسلامک سنٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر علامہ طاہر علوی اور چیف ایگزیکٹیو چوہدری محمد منیر بھی موجود تھے۔

نبی بخش جمانی نے امت مسلہ کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے ان کے ساتھ عقیدت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر بنی بخش جمانی نے کہا کہ انہیں یہاں آکر بہت خوشی اور فخر محسوس ہورہا ہے۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زندگی کے لیے دعائیں بھی کیں۔ بعد ازاں انہوں نے اسکول کا دورہ کیا اور بچوں اور اساتذہ سے ملاقات کی۔ آخر پر مہمانوں کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ترجمہ عرفان القرآن اور خطابات کی سی ڈیز بھی بطور گفٹ پیش کی گئیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top