منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے وفد کی کویت میں تعینات امریکہ کے سفیر سے ملاقات

مورخہ: 02 جون 2012ء

منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے صدر محمد جعفر صمدانی اور جنرل سیکرٹری مسٹر ایم ایچ قریشی پر مشتمل وفد نے مورخہ 02 جون 2012ء کو کویت میں تعینات امریکہ کے سفیر سے ملاقات کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی دہشت گردی کے خلاف لکھی گئی عظیم کتاب فتوی پیش کی۔

MPIC کویت کاوفد سفارت خانہ پہنچا تو امریکہ کے سفارتخانہ کے پولیٹیکل آفیسر کرس آنڈینو اور نہال حسن نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔ امریکن سفارتخانہ کے پولیٹیکل آفیسر نے پوچھا کہ فتویٰ کتاب کیسی چل رہی ہے اور ا س کی مقبولیت کیسی ہے؟ جنرل سیکرٹری MPIC کویت نے پوچھا کہ آپ یہ سب کیسے جانتے ہی تو کرس آنڈینو نے جواب دیا کہ میں نے اس پر اپنی رپورٹ تیار کی ہے اور سفیر صاحب کو پیش کی ہے اس لئے میں اس کے بارے میں جانتا ہوں۔

منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے وفد کو امریکہ کے سفیر MR. Mathew H Tueuer کے دفتر لے جایا گیا جہاں انہوں نے خود باہر آکر وفد کا استقبال کیا۔MPIC کویت کے وفد سے ملاقات میں امریکن سفیر کویت نے اپنے ساتھ میٹنگ میں شریک احباب کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ آج کی اس میٹنگ میں افغان امور کے ماہرمسٹر مخائیل(Mr. Michael J Adler) جو کہ فرسٹ سیکرٹری بھی ہیں اور امریکن سفیر کی عدم موجودگی میں سفیر کی ذمہ داریاں بھی اداکرتے ہیں۔

امریکن سفیر اور شرکاء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی عظیم شخصیت کا جامع تعارف کرایا گیا، ان کی عالمی سطح پر سراہے جانے والی خدمات کا خصوصی طور پر ذکر کیا گیا جس میں عالمی سطح پر مسلمانوں کے جذبات جب روندے جارہے تھے تو اس عالمی مدبر/ مفکر/ راہنماء نے اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے عملی اقدامات کئے۔ مسلم، عیسائی انٹرفیتھ ڈائیلاگ کا اہتمام کیا اور بین الاقوامی سطح پر ایک خوبصورت سماج کی بنیاد رکھی۔

حالیہ عشرے میں پر تشدد لہر نے پوری انسانیت اور انسانیت کے امن کو متاثر کیا ہے اور عالمی سطح پر تہذیبوں کے تصادم کی صدا گونجنے لگی اور ہر طرف ہر دم فتنہ وفساد اور تشدد ہی تشدد نظر آنے لگااور انسانیت کا ہر سو خوف اور گھٹن کا ماحول دینے لگا، ایسے میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری عالمی سفیر امن بن کرابھرے، انہوں نے اس کے لئے شہرہ آفاق خدمات سرانجام دیں جن میں برطانیہ میں GPU میں آپ کا شہرہ آفاق خطاب ہوا جس میں پچاس ہزار افراد نے شرکت کی، الھدایہ کیمپ میں تین دن آپ نے ہزاروں افراد کو امن عالم کے لئے تیار کیا، جارج ٹاؤن یونیورسٹی واشنگٹن امریکہ میں آپ کا خطاب ہو اجس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حاظر سروس لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔لندن میں ویمبلے ارینا کانفرنس جس نے عالمی سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی اور امن،محبت، اخوت کی بنیاد رکھی، UNO نے آپ کی ان خدمات کے اعتراف میں آپ کو عالمی مشاورتی درجہ دیا ہے تاکہ عالمی امن کے لئے کام ہو سکے۔ آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شہرہ آفاق کتاب فتوی پیش کی گئی اور اس کا جامع تعارف کرایا گیا۔

MPICکویت کے وفد کی طرف سے دی جانے والی بریفنگ پر امریکن سفیر بہت متاثر ہوئے اور انہوں شیخ الاسلام اور منہاج القرآن کے بارے میں سوالات کئے جن کے وفد نے تفصیلی جوابات دیئے اور امریکن سفیر کو مطمئن کیا۔میٹنگ کے اختتام پر امریکن سفیر نے وفد کا شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ:جعفر صمدانی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top