ملک محمد امین اعوان کے والد گرامی کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی محفل

مورخہ: 03 جون 2012ء

منہاج القرآن آسٹریا کے سینئر نائب صدر ملک محمد امین عوان اور رابطہ سیکرٹری حاجی ملک محمد نسیم اعوان کے والد گرامی گذشتہ دنوں سیالکوٹ پاکستان میں رضائے الٰہی سے وفات پاگئے۔ مرحوم حاجی ملک خورشید اعوان کی روح کو ایصال ثواب کیلئے مورخہ 03 جون 2012ء کو منہاج اسلامک سنٹر ویانا میں قرآن خوانی اور محفل ذکر کا اہتمام کیاگیا۔

قرآن خوانی کی محفل میں منہاج القرآن آسٹریا کے عہدیدران، کارکنان، اہم سماجی شخصیات کے علاوہ مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس کے بعد باقاعدہ محفل ذکر ونعت کا آغاز ہوا۔ محفل کاآغاز محمد نعیم رضا نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کرنے کے لئے ملک محمد امین اعوان، یورپ کے مشہور نعت خوان شہریار خان اور دیگرثناخواں شامل تھے۔ منہاج القرآن آسٹریا کے امیر حفیظ اللہ قادری نے ختم شریف پڑھا اور مرحوم ملک خورشید اعوان کی مغفرت کے لئے دعا کرائی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنے ایک تنظیمی وتحریکی بھائی کے غم میں شریک ہو کراپنی محبت کا اظہار کیا ہے محفل کے اختتام پر ملک محمد امین اعوان نے تمام شرکائے محفل کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ان کے والد کے ایصال ثواب کی محفل میں شریک ہوئے۔

رپورٹ: محمد اکرم باجوہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top