مرکز المصطفیٰ منہاج القرآن جاپان کے بچوں کی تربیتی و تفریحی نشست

مورخہ: 04 جون 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل اباراکی کین جاپان میں مورخہ 04 جون 2012ء کو منہاج مصالحتی کونسل جاپان کے زیر اہتمام تربیتی نشست کا انتظام کیا گیاجس میں بچوں کو تاجدا ر کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت مبارکہ کے حوالہ سے بتایا گیا۔

تربیتی نشست میں بچوں کو سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مطابق کھانا کھانے کی عملی تربیت دی گئی، بچوں کو جاپانی زبان میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے معجزات سے آگاہ کیا گیا۔ حافظ محمد یعقوب مغل (سابق جنرل سیکرٹری جاپان) نے انتہائی خوبصورت انداز میں بچوں کو سمجھایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے والد کا نام عبداللہ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی والدہ کا نام آمنہ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام نامی محمدرکھا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے آخری رسول اور پیغمبر ہیں، ہم سب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان رکھتے ہیں۔ اللہ ہمارا سب سے بڑا طاقتور اور وحدہ لاشریک ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، ہم سب اسی کی عبادت کرتے ہیں۔ جو بچے اپنے والدین کا ادب کرتے ہیں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس سے راضی ہوتے ہیں۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل ابارکی کین کے دائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی نے بچوں سے انتہائی پیار، محبت اور اپنائیت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ہمیں سمجھایا کہ جھوٹ بولنا بری عادت ہے، چوری سے اجتناب کیا جائے اور بڑوں کا ادب کریں۔انہوں نے عوام الناس کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ دین اسلام کی خدمت اور بچوں کی تعلیم وتربیت کے لئے اسلامک سنٹر پر ہمہ وقت حاضر ہیں کسی بھی معاملہ میں ان سے براہ راست رابطہ کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے والدین کو پیغام دیا کہ وہ اپنے بچوں کو مرکز میں داخلہ دلوائیں اور دین ودنیا کی فلاح کا سامان کریں۔ منہاج مصالحتی کونسل کے صدر محمد انعام الحق کی طرف سے تربیتی نشست میں شریک بچوں کے لئے آئس کریم، جوس، چپس اور ٹافیاں دی گئیں۔ بچوں کے والدین نے منہاج القرآن کی انتظامیہ، صدر NPO صالح محمد افغانی، محمد ایاز، علامہ محمد شکیل ثانی، محمد انعام الحق، شہناز، عمران بیگ، فیصل ملک، محمد حنیف مغل اور اشفاق خان کا شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ: اعجاز رمضان کیانی

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top